کام کے بہانے لڑکیوں کو عصمت فروشی پر مجبور کرنے والے میاں بیوی اور بیٹا گرفتار

ملزم نے زیادتی کر کے ویڈیو بنائی اور بلیک میل کر کے عصمت فروشی پر مجبور کیا، مدعیہ مقدمہ


صالح مغل April 08, 2025

راولپنڈی میں کمسن بچیوں کو ملازمت دلانے کا جھانسہ دیکر مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

دھمیال پولیس نے شکایت سامنے آنے پر چھاپہ مار کر مکروہ دھندے میں ملوث میاں، بیوی اور بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

کوٹ ادو کی 14 سالہ بچی نے پولیس کو ایف آئی آر درج کراتے ہوئے انکشاف کیا کہ عامر عباس اور اسکی اہلیہ ثمینہ اپنی ساتھی فرازنہ کے ہمراہ ہمارے گھر آئے اور میرے والدین سے کہا کہ لوگوں کی گھروں میں کام کاج کے لیے لڑکیاں سپلائی کرتے ہیں، گھریلو کام کاج کی ملازمت کے عوض اچھی تنخواہیں ملتی ہیں۔

ویڈیو بیان میں متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ والدہ کو اچھی تنخواہ دلانے کا کہہ کر وہ گرجا روڈ راولپنڈی لے آئے جہاں ملزمان نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیوز بھی بنائیں جبکہ ویڈیوز کے ذریعے بلیک کرتے رہے کہ ویڈیو خاندان والوں کو بجھوا دوں گا۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی یا انکا بیٹا زمان مختلف جگہوں پر لے جاتے اور بکنگ پر زبردستی کرواتے اور رقم وصول کرتے۔ دسمبر میں عامر عباس وغیرہ دوبارہ گاؤں گئے اور میری کزن کو یہی جھانسہ دیکر لے آئے، کزن کے ساتھ بھی یہی کچھ کیا گیا اور اسی باہر بھی لے جاتے اور رقم وصول کرتے تھے۔

متاثرہ لڑکی نے مزید بتایا کہ عامر عباس وغیرہ ہمیں مختلف مقامات پر مختلف لوگوں کے پاس چھوڑ کر آتے رہتے تھے۔ عید پر ہم دونوں اپنے گاؤں چلی گئیں تو ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر رہے ہیں کہ واپس آجاؤ، اب ہم دونوں واپس آئی ہیں لہٰذا عامر عباس وغیرہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

ایس ایچ او تھانہ دھمیال سلیم قریشی کا کہنا تھا کہ پولیس کو ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ بچیوں کو بلیک میل کیا جا رہا ہے جس پر چھاپہ مار کر متاثرہ بچیوں کو بازیاب کروایا گیا۔

پولیس کے مطباق عامر عباس، اسکی اہلیہ اور تیسرے ملزم زمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں