فلپائن میں آتش فشاں پھٹ پڑا، آسمان پر 4 کلومیٹر تک راکھ اور دھواں

آس پاس کے علاقوں کو پہلے ہی انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے تھے


ویب ڈیسک April 08, 2025

فلپائن میں ایک آتش فشاں پھٹ پڑا ہے جس سے راکھ کا ایک بڑا غبار آسمان پر پھیل گیا ہے جس کیوجہ سے قریبی رہائشیوں اور اسکولوں کے لیے وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

نیگروس جزیرے پر واقع ماؤنٹ کانلاون مقامی وقت کے مطابق صبح 5.51 بجے پھٹا جس سے راکھ کا بادل پہاڑ کی چوٹی سے 4000 میٹر تک بلند ہوا اور جنوب مغرب کی طرف منتقل ہوگیا۔

فلپائنی انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی کے مطابق، پھٹنے کا عمل تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہا جو صبح 6.47 بجے کے قریب ختم ہوا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں ایک وسیع، سرمئی رنگ کا غبار ہوا میں بلند ہوتا ہوا دکھایا گیا ہے جسے رہائشی چونک کر دیکھ رہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ آتش فشاں کے آس پاس کے علاقوں کو پہلے ہی انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے تھے، جس سے فوری خطرات کو کم کرنے میں مدد ملی۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں