جان ابراہیم کی نئی فلم ’ڈپلومیٹ‘ پر پابندی کیوں عائد کی گئی؟

یہ کوئی اینٹی پاکستان فلم نہیں ہے، جان ابراہم


ویب ڈیسک April 08, 2025

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم کا کہنا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں اپنی نئی فلم ’ڈپلومیٹ‘ پر عائد کی گئی پابندی پر حیران ہیں۔

اس فلم کو جان ابراہم نے خود پروڈیوس کیا ہے جس میں وہ مرکزی کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فلم پر عائد پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے اداکار نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ اس پر بہت حیران ہیں کہ ان کی فلم کو بین کردیا گیا ہے۔

جان ابراہم کا کہنا تھا کہ ’لوگوں کی سوچ بہت محدود ہوتی ہے۔ یہ فلم کسی طور پر بھی پاکستان مخالف (اینٹی پاکستان) نہیں ہے۔ اگر کچھ دکھایا گیا ہے تو وہ یہ ہے کہ پاکستان کا عدالتی نظام ایماندار ہے۔‘

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by tseriesfilms (@tseriesfilms)

اداکار نے مزید کہا کہ ’ہم نے اس فلم میں ایک ایماندار پاکستانی وکیل اور ایک ایماندار پاکستانی جج کو دکھایا ہے۔ یہاں تک کہ وہ گشت کرنے والی گاڑیاں جو ہمیں سرحد تک لے جا رہی ہیں، اُن میں بھی ایماندار پولیس اہلکار ہیں۔ وہ دراصل دوسرے لوگوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ تو ہم نے کسی کو بھی کسی طور پر نیچا نہیں دکھایا۔‘

یاد رہے کہ جان ابراہم کی فلم ’ڈپلومیٹ‘ 14 مارچ 2025 کو ریلیز کی گئی ہے جس کو کم تشہیر کے باوجود بھی شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by tseriesfilms (@tseriesfilms)

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

قوم کو وژن چاہیے

Apr 27, 2025 01:39 AM |

ظلم کی کہانی

Apr 27, 2025 01:23 AM |