جان ابراہیم کی نئی فلم ’ڈپلومیٹ‘ پر پابندی کیوں عائد کی گئی؟


بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم کا کہنا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں اپنی نئی فلم ’ڈپلومیٹ‘ پر عائد کی گئی پابندی پر حیران ہیں۔
اس فلم کو جان ابراہم نے خود پروڈیوس کیا ہے جس میں وہ مرکزی کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فلم پر عائد پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے اداکار نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ اس پر بہت حیران ہیں کہ ان کی فلم کو بین کردیا گیا ہے۔
جان ابراہم کا کہنا تھا کہ ’لوگوں کی سوچ بہت محدود ہوتی ہے۔ یہ فلم کسی طور پر بھی پاکستان مخالف (اینٹی پاکستان) نہیں ہے۔ اگر کچھ دکھایا گیا ہے تو وہ یہ ہے کہ پاکستان کا عدالتی نظام ایماندار ہے۔‘