کراچی سمیت سندھ بھر شدید گرمی کی لہر؛ بارش سے متعلق پیش گوئی

کراچی میں 3 روز کے دوران پارہ 34 تا 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک April 08, 2025

کراچی:

سندھ میں کراچی سمیت دیگر شہروں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے ہلکی بارش سے متعلق پیش گوئی بھی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گرمی کی موجودہ لہر کی وجہ سے دیہی سندھ کے اضلاع میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 5 سے7 ڈگری اضافی ریکارڈ ہوسکتے ہیں ۔

 گرم موسم کی لہر کے دوران لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، خیرپور اور جامشورو اضلاع میں آج اور کل شدید گرمی کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں۔

اسی طرح مغربی لہر کے زیر اثر گردو غبار کے طوفان کے ساتھ جامشورو، دادو، شہید بینظیر آباد میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے جب کہ  10 اپریل کو قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر اور خیرپور اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 3 روز کے دوران پارہ 34 تا 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔ اس دوران سمندر کی جنوب مغربی/ مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

قوم کو وژن چاہیے

Apr 27, 2025 01:39 AM |

ظلم کی کہانی

Apr 27, 2025 01:23 AM |