سنی دیول 30 برس بعد شاہ رُخ کے ساتھ فلم کرنے کے خواہشمند


بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول اور شاہ رخ خان کے درمیان 1993 کی فلم ’ڈر‘ کے بعد تعلقات میں سرد مہری آگئی تھی، تاہم 30 سال بعد سنی دیول نے صلح کا عندیہ دیا ہے اور شاہ رخ کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
پنک ولا کے ماسٹر کلاس انٹرویو میں سنی دیول سے پوچھا گیا کہ وہ کس اداکار کے ساتھ دو ہیرو پر مبنی فلم کرنا چاہیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا پسند کریں گے۔