مین آف دی میچ فٹبال گول کیپر کو "انڈے کے کریٹ کا تحفہ"

کلب نے پوسٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کردی


ویب ڈیسک April 08, 2025

ناروے کے فٹبال گول کیپر کو پلئیر آف دی میچ بننے پر انڈے کے کریٹ کا تحفہ پیش کردیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے سے تعلق رکھنے والے فٹبال گول کیپر جان ڈی بوئر کو بوڈو گلمٹ کے خلاف میچ میں پلئیر آف دی میچ بننے پر انڈے کے کریٹ کا تحفہ دیا گیا۔

کھلاڑی کو شیمپین یا کوئی شیلڈ دینے کے بجائے انڈوں کے 4 کریٹ کا تحفہ دیا گیا، جس نے مداحوں اور فٹبالر کو چونکا دیا۔

مزید پڑھیں: فٹبال لیگ مین آف دی میچ کو انڈوں کے 5 کریٹ کا انعام

کلب نے غیر معمولی ڈچ گول کیپر کی انڈے کے کریڈ کے انعام کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، جس پر مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: فٹبال پریزینٹر کے "نامناسب لباس" نے نئی بحث چھیڑ دی

برائن کو اپنے پہلے میچ میں بوڈو گلمٹ سے 0-1 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

قبل ازیں 2023 میں زیمبین فٹبال لیگ میں مین آف دی میچ بننے والے کھلاڑی کو بھی 5 انڈے کے کریٹ انعام دیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں