فلٹر پلانٹ سے پانی لینے آئی 8 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش

پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا


ویب ڈیسک April 08, 2025

لاہور:

فلٹر پلانٹ سے پانی لینے آنے والی 8 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر چوکی نادر آباد پولیس نے 15   کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم راشد کو گرفتار کرلیا۔

بچی اپنے گھر سے باہر گلی میں فلٹر پلانٹ سے پانی لینے گئی تھی۔ اس موقع پر پھیری والے ملزم راشد نے ورغلا پھسلا کر بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ متاثرہ بچی کے والد نوید علی کی مدعیت میں نامزد ملزم راشد کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں