وسیم الرحمٰن خان خاکوانی سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل مقرر

وسیم الرحمٰن خاکوانی کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر ایک سال کے لیے تعینات کیا گیا


ویب ڈیسک April 08, 2025

اسلام آباد:

سپریم کورٹ آف پاکستان نے وسیم الرحمٰن خان خاکوانی کو ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) مقرر کر دیا۔

وسیم الرحمٰن خاکوانی کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر ایک سال کے لیے تعینات کیا گیا۔

وسیم الرحمٰن پنجاب عدلیہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہیں۔ اس تعیناتی سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ میں سینیئر ایڈیشنل رجسٹرار تھے۔

سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق وسیم الرحمٰن خاکوانی کو دیوانی، فوجداری اور فیملی کیسز کا 16 سال کا تجربہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں