دیر؛ موٹرسائیکل سوار سیاح ندی میں بہہ گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سیاح نے بڑے پتھر کا سہارا لے کر اپنی جان بچائی


ویب ڈیسک April 08, 2025

لوئر دیر:

موٹر سائیکل سوار سیاح ندی میں بہہ گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

مینہ خوڑ پناکوٹ میں موٹر سائیکل پر سوار سیاح ندی میں بہہ گیا، جس کی ویڈیو سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی، جس میں سیاح کو ندی کی طاقت ور موجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق دیر بالا میں سیاح ندی میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے بہہ گیا۔ پانی میں بہہ جانے کے بعد سیاح نے ندی میں ایک بڑے پتھر کا سہارا لیا اور اس پر چڑھ رک اپنی جان بچائی۔

بعد ازاں مقامی لوگوں نے بھی سیاح کو بچانے کی کوشش کی اور اسے پانی سے ریسکیو کرلیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں