انڈر-23 اسکواش چیمپئین شپ؛ نور زمان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

دوسرے پاکستانی کھلاڑی محمد حمزہ خان کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم ہوگیا


زبیر نذیر خان April 08, 2025

پاکستان کے نور زمان پہلی عالمی انڈر-23 اسکواش چیمپئین شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔


تفصیلات کے مطابق ڈی اے کریک کلب پر جاری 60 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی 6 روزہ چیمپین شپ کے مینز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں منگل کو سیڈ 2 اور عالمی نمبر 67 نور زمان نے کوئی گیم ہارے بغیر مد مقابل فرانس کے کھلاڑی میلو وی سیانی مانیکو کے خلاف 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے نور زمان نے اپنے حریف کے خلاف پہلا گیم 7-11 سے جیتا اور دوسرے گیم میں 9-11 سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرا گیم 8-11 سے اپنے نام کرکے  سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

مزید پڑھیں: عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ میں پاکستانی کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

چیمپین شپ میں شریک دوسرے پاکستانی کھلاڑی سیڈ 5 محمد حمزہ خان کو ملائشیا کے امیش نیرج چندرن نے 1-3 سے ٹھکانے لگا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل پر تنقید؛ کیا فرنچائز اونرز آپس میں الجھ پڑے؟

ملائشیا کے کھلاڑی نے پہلے دونوں گیمز 7-11 اور  9-11 سے جیتے، تیسرے گیم میں محمد حمزہ خان نے 7-11 سے کامیابی پا کر کھیل میں واپس آنے کی کوشش کی  لیکن  امیش نیرج نے چوتھا گیم 6-11 سے جیت کر فائنل فور میں قدم رکھ دیا۔

ایونٹ کے سیمی فائنل میں نور زمان کا مقابلہ امیش نیرج سے ہوگا جبکہ جمعرات کو فائنل کھیلا جائے گا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں