پشاور: گھر کی چار دیواری کے تنازع پر ملزم نے پڑوسی کو قتل کردیا

تھانہ پشتہ خرہ کی حدود باڑہ گیٹ میں امجد نامی شخص نے پڑوسی سلیمان ولد شمس الرحمان پر فائرنگ کردی
Express NewsExpress News

پشاور میں گھر کی چار دیواری کے تنازع پر ملزم نے فائرنگ کرکے پڑوسی کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ پشتہ خرہ کی حدود باڑہ گیٹ میں امجد نامی شخص  کی فائرنگ سے سلیمان ولد شمس الرحمان نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم  امجد نے فائرنگ گھر کی چار دیواری کے تنازعہ پر کی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس ٹیم نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کی۔

پولیس کے مطابق مقتول اور ملزم دونوں آپس میں پڑوسی ہیں، دونوں پڑوسیوں میں گھر کی چار دیواری پر تنازعہ چلا آ رہا تھا، مقتول کے بھائی شیر رحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
 

Load Next Story