بھارتی کپتان روہت شرما کا اہم اعزاز کیلیے نام شامل

روہت شرما کی کپتانی میں گزشتہ نو ماہ میں بھارت نے دو آئی سی سی ٹائٹلز جیتے ہیں


ویب ڈیسک April 08, 2025

ایک تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کسی اسٹینڈ کا نام بھارتی کپتان روہت شرما کے نام سے مختص کیا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 15 اپریل کو ایم سی اے کی ایپکس کونسل کے اجلاس میں روہت شرما کا نام زیرِ بحث آئے گا لیکن ان کا مقابلہ ممبئی کے دیگر بڑے ناموں کے ساتھ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ایم سی اے کو اس کے کلب ممبران کی جانب سے سابق صدور شرد پوار، آنجہانی ولاس راؤ دیشمکھ کے ساتھ آنجہانی بھارتی کپتان اجیت واڈیکر، آنجہانی اکناتھ سولکر، آنجہانی دلیپ سردیسائی، آنجہانی پدماکر، سابق بھارتی کپتان ڈیانا ایڈولجی اور بھارتی ٹیم کے موجودہ کپتان روہت شرما کے نام پر اسٹینڈ مختص کرنے یا اسٹیڈیم کے باہر موجود جگہوں کے نام ان کے ناموں پر رکھنے کی درخواستیں اور تجاویز موصول ہوئی ہیں۔

ایم سی اے کے صدر اجنکیا نائک نے بتایا کہ ممبران کی جانب سے کچھ تجاویز دی گئی ہیں لیکن حتمی فیصلہ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی ممبران کی جانب سے لیا جائے گا۔

واضح رہے روہت شرما کی کپتانی میں گزشتہ نو ماہ میں بھارت نے دو آئی سی سی ٹائٹلز (2024 میں ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2025 میں چیمپئنز ٹرافی) جیتے ہیں۔ یہ ایک ایسا کارنامہ ہے جو ممبئی کا کوئی کھلاڑی بطور کپتان انجام نہیں دے سکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں