امریکا ضد پر اَڑا رہا تو ہم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے؛ چین

امریکا کے ناجائز اقدامات اور مطالبات کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے، چین


ویب ڈیسک April 08, 2025

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی اور ٹیرف کو مسترد کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر کی دھمکی ان کے بلیک میلنگ کے رویے کی عکاسی کرتا ہے۔

چینی ترجمان نے امریکی ٹیرف کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر بلیک میلنگ سے باز آئیں۔ چین کسی بھی دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے خواہش مند ہیں لیکن امریکا اسی طرح ٹیرف بڑھاتا رہا تو چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا۔

چینی ترجمان نے خبردار کیا کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ امریکا یکطرفہ اقدامات واپس لے اور چین سے برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات کرے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اگر امریکا مذاکرات کے بجائے اپنی ضد پر اَڑا رہا تو ہم بھی آخری دم تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں