’’خوشیاں اپنوں کے سنگ ہی اچھی لگتی ہیں‘‘ فنکاروں نے عید اہلخانہ کیساتھ منائی

بچوں سے پہلے بیوی کوشاپنگ کروانا پڑتی ہے،عدنان صدیقی، فیملی کیساتھ سسرال میں بھی عیدی دینے سے جیب ہلکی ہوگئی،معمر رانا


Showbiz Reporter August 01, 2014
اہلخانہ کیساتھ رہی، مہوش حیات، شوہر سے عیدی نکلوا لیتی ہوں، ثنا، ملتان نہ جاسکی، آمنہ الیاس، پہلی عید سسرال میں گزاری، ریجا علی فوٹو : فائل

فلم، ٹی وی ،تھیٹر ، میوزک اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں ، گلوکاروں اورماڈلزنے عیدالفطر اپنی فیملیز کے ساتھ آبائی شہروں میں منائی۔

بہت سے فنکاروں نے عید پر ٹی وی شوز میں شرکت کرکے عیدی وصول کی جب کہ گھروں میں موجود فنکاروں نے عیدی کے ذریعے جیبیں خالی ہونے کی شکایت بھی کی۔ ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے اداکارعدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ بچوں کوتوعیدی دینا ہی پڑتی ہے لیکن بیوی کوپہلے شاپنگ کروانا پڑتی ہے اور پھر عیدی بھی ضروری ہوتی ہے۔

معمر رانا نے کہا اس بارتو مہنگائی بھی بہت زیادہ تھی جس سے جیب پر کافی اثر پڑا' اپنی فیملی کے علاوہ سسرال میں بھی عیدی دینا پڑتی ہے جس سے جیب کافی ہلکی ہوجاتی ہے۔ اداکارہ مہوش حیات نے کہا عیدکی خوشیاں تواپنوں کے سنگ ہی اچھی لگتی ہیں' بلاشبہ شوبزمیں مصروفیت بہت زیادہ رہتی ہے لیکن میں توعید کے دن اپنی فیملی کے ساتھ ہی گزارتی ہوں۔



اداکارہ ثنا نے کہا میرے شوہر ہرسال مجھے کسی نہ کسی صورت میں عیدی دیتے ہیں لیکن میں اپنے بیٹے کوضرور عیدی دیتی ہوں اس کے علاوہ میں اپنے چھوٹے بہن بھائیوں اور والدہ کو بھی عیدی دیتی ہوں۔ اداکارہ ریجا علی نے کہا کہ شادی کے بعد پہلی عید اپنے سسرال والوں کے ساتھ گزاری ہے۔

ماڈل آمنہ الیاس نے کہا کہ عیدی صرف لینے کا نام ہی نہیں ہے بلکہ عیدی دینے میں زیادہ خوشی ہوتی ہے۔ میرا تعلق ملتان سے ہے لیکن اپنی فنی مصروفیات کی وجہ سے عید کراچی میں ہی گزاری اورمیری فیملی بھی عید کے لیے میرے پاس کراچی میں ہی موجود تھی جس کی وجہ سے عید کا مزہ دوبالا ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |