پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے روپوش رہنما مراد سعید کے بیان اور احتجاج کی کال کو مسترد کردیا

ہم نہ جنگ کرسکتے ہیں اور نہ ہی جنگ کے خواہش مند ہیں، معاملہ بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھا جائے گا، ذرائع


ویب ڈیسک April 09, 2025
(فوٹو فائل)

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے روپوش و مفرور رہنما مراد سعید کی احتجاج کی کال  پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سالوں سے روپوش اور مفرور رہنما مراد سعید نے دو روز قبل ویڈیو بیان کے ذریعے احتجاج کی کال دی اور کہا تھا کہ اس بار کے پی سے پیدل قافلہ بھرپور تیاری کے ساتھ اسلام آباد مارچ کرے گا۔

مراد سعید کی کال پر پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے کھل کر تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ مراد سعید نے بغیر اجازت خودساختہ احتجاج کی کال دی۔

ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی نے مراد سعید کی جانب سے دئیے گئے بیان پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور معاملے پر پارٹی چیئرمین سمیت دیگر رہنماؤں نے معاملہ بانی چیئرمین کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کے رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے ، نہ ہی جنگ کر سکتے ہیں۔ کمیٹی نے کہا کہ یہ بات بانی چیئرمین کے نوٹس میں لائے جائے کہ کس طرح کا جارحانہ انداز اپنایا جارہا ہے جو پارٹی کے لیے مزید تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں