لاہور: اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار

گرفتار ملزم عقیل جعفری کو تھانہ غالب مارکیٹ کے حوالے کردیا گیا


ویب ڈیسک April 09, 2025

لاہور میں ڈولفن اسکواڈ نے اسلحہ کی نمائش کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق  گلبرگ ویگو ڈالہ پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم ڈالہ پر سرعام اسلحہ کی نمائش کررہا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈولفن نے دوران پٹرولنگ ڈالے کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا تھا۔ملزم کے قبضہ سے دو جدید آٹومیٹک رائفلز،دو پستول،میگزینز، گولیاں برآمد کر لی گئیں۔گرفتار ملزم عقیل جعفری کو تھانہ غالب مارکیٹ کے حوالے کردیا گیا۔

اس متعلق ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا تھا کہ ویگو ڈالہ پر اسلحہ کی نمائش پبلک ہراسمنٹ کے زمرے میں آتی ہے۔اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ معاشرے میں بگاڑ کا باعث بنتے ہیں۔ڈالہ کلچر پر اسلحہ کی نمائش کیخلاف بھرپور کار روائیاں جاری رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں