گاڑی رکھنے والوں کیلیے بُری خبر، کراچی میں دو ماہ کیلیے پابندی عائد کردی گئی

پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا، نوٹی فکیشن جاری


نعیم خانزادہ April 09, 2025

کمشنر کراچی نے شہر بھر میں فینسی نمبر پلیٹ، پریشر ہارن، کالے شیشوں پر دو ماہ کیلیے پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کی درخواست پر کمشنر کراچی نے شہر میں  فینسی نمبر پلیٹ، پریشر ہارن ،کالے شیشے غیر قانونی آلات کی فروخت، تقسیم اور تنصیب پر 2 ماہ کی پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکشن جا ری کردیا۔

  ڈی آئی جی ٹریفک نے کمشنر کراچی کو اطلاع فراہم کی تھی  کہ شہر میں غیر قانونی نمبر والی گاڑیاں، کالے شیشے ، گرین نمبر پلیٹیں، پریشر ہارن، گھومنے والی لائٹس اور سائرن کھلے عام بازار میں فروخت ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ آلات ٹریفک اور حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور عوامی تحفظ کے لیے خطرہ بنتے ہیں کیونکہ یہ غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہونے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

ڈی آئی جی پی ٹریفک کراچی نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ کراچی کے اندر ان غیر قانونی آلات کی فروخت، تقسیم اور تنصیب کو روکا جائے تاکہ گاڑیوں میں غیر مجاز تبدیلیوں کے ذریعے ہونے والی نقالی اور مجرمانہ سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر کمشنرکراچی کی جانب سے ان تمام پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن کی حدود میں 8 اپریل 2025 سے 7 جون 2025 تک گاڑیوں کے غیر قانونی آلات کی فروخت، تقسیم اور تنصیب پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس پابندی کا مقصد غیر قانونی گاڑیوں کے لوازمات کو روکا جانا ہے تاکہ سڑکوں پر مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام کی جا سکے۔

نوٹٰ فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکشن 195(i)(a) Cr.PC کی پیروی میں متعلقہ تھانوں کے سٹیشن ہاؤس آفیسرز کو اس حوالے سے تحریری شکایات درج کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس سے متعلق کوئی بھی غیر قانونی سرگرمی دیکھیں تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں