لاہور میں گرمی سے درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان، بارش کب ہوگی؟

صوبے میں دن کی طرح رات میں بھی درجہ حرارت بڑھنے لگا
Express NewsExpress News

لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے۔

صوبے میں دن کی طرح رات میں بھی درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری تک پہنچ گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

کل سے 11 اپریل کے درمیان لاہور اور پنجاب کے بعض اضلاع میں بادلوں کا سسٹم داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم ہواؤں کے بادلوں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہونے سے ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔

لاہور اور پنجاب کے بعض اضلاع میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں قدر کمی آنے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ

Load Next Story