12 ہزار سال سے ناپید شدہ جانور واپس ’زندہ‘ ہوگیا

ایکس پر ایک پوسٹ میں کمپنی نے کیپشن کے ساتھ بھیڑیوں کی ایک تصویر پوسٹ کی


ویب ڈیسک April 09, 2025

سائنسدانوں کے ایک گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسے بھیڑیے کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے جو 12 ہزار 500 سال سے زائد عرصے سے ناپید تھا۔

ٹیکساس کی کمپنی Colossal Biosciences نے کہا کہ اس کے محققین نے ناپید شدہ بھیڑیے کے ڈی این اے کے دو قدیم نمونوں پر کلوننگ اور جین ایڈیٹنگ پر مبنی طریقہ استعمال کیا ہے تاکہ اس کی بنیاد پر تین بھیڑیوں کے بچوں کو جنم دیا جا سکے۔

بھیڑیے کے بچوں میں دو چھ ماہ کے نر ہیں جن کا نام رومولس اور ریمس ہے اور ایک تین ماہ کی مادہ ہے جس کا نام خلیسی ہے جو گیم آف تھرونز کے کردار کا حوالہ ہے جس میں بھیڑیوں کو دکھایا گیا تھا۔

کولوسل کے چیف ایگزیکٹو بین لیم نے اس کامیابی کو ایک بہت بڑا سنگ میل قرار دیا ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں کمپنی نے کیپشن کے ساتھ بھیڑیوں کی ایک تصویر پوسٹ کی جس پر لکھا تھا: "آپ 10,000 سالوں میں ناپید شدہ بھیڑیے کی پہلی آواز سن رہے ہیں۔ رومولس اور ریمس سے ملیں، دنیا کے پہلے جانور جو معدومیت سے واپس آئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں