سلمان خان کی ’’کِک ‘‘نے تہلکہ مچا دیا 155 کروڑ سے زائد کما لیے

پہلے 5 دنوں میں ریکارڈ بزنس کرنے والی تیسری بڑی فلم بن گئی، بھرپور نمائش جاری


Net News August 01, 2014
پاکستان میں بھی فلم کی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم، فلم ’’وار ‘‘ دوسرے نمبر پر رہی۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ دبنگ خان کی نئی فلم ''کک '' نے بھارت میں 155 کروڑ سے زائد کما کر باکس آفس میں دھوم مچا رکھی ہے۔

فلم نے ریلیز کے پہلے پانچ دنوں میں دنیا بھر میں 155.53 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے جب کہ بھارت میں فلم ''کک '' 4 ہزار سے زائد سینما گھروں میں ریلیز کی گئی۔ ٹریڈ پورٹل باکس آفس کیپسول کے مطابق فلم نے 83.83 کروڑ نیٹ کمائے اور فلم ''کک '' اپنی ریلیز کے پہلے ہی ہفتے اتنا زیادہ بزنس کرنے والی تیسری فلم بن گئی ہے اور ڈومیسٹک کولیکشنز میں فلم نے 127.03 روپے اکٹھے کر لیے ہیں۔

اسی طرح کراچی میں بھی سلمان خان کی ''کِک''نے عید الفطر کے پہلے روز تقریباً 20 اعشاریہ 8 ملین روپے کا بزنس کیا۔ فلموں کے ڈسٹری بیوٹر اور اْن کی نمائش کے حوالے سے مشہور ندیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ 'ایڈوانس بکنگ کا وقت گزر چکا اور کِک پاکستانی سینماؤں پر مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔اس سے قبل عامر خان کی فلم ''دھوم تھری'' نے اپنی ریلیز کے پہلے روز اور پہلے ہفتے کے دوران باکس آفس پر مجموعی طور پر 240 ملین روپے کا بزنس کیا تھا، جب کہ پاکستانی فلم ''وار'' نے باکس آفس پر 230 ملین روپے کا بزنس کیا تھا۔ ندیم مانڈوی والا کے مطابق ' کِک' ان دونوں فلموں سے زیادہ اچھا بزنس کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں