پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ حسن علی کا بیان بھارتی کو میڈیا آگ لگاگیا

بھارتی میڈیا پاکستانی فاسٹ بولر کا مذاق اڑانے لگا


ویب ڈیسک April 09, 2025

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے مقابلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بڑھتی مقبولت پر فاسٹ بولر حسن علی کا بیان بھارتی میڈیا کو آگ لگا گیا۔


قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو آئی پی ایل سے زیادہ توجہ مل رہی ہے اور شائقین زیادہ پسند کرتے ہیں، جس پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہوگیا۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل صرف ایک کرکٹ لیگ نہیں، یہ جذبات، محبت اور جنون تک پہنچ گئی ہے، ہمارے شائقین کا جوش دیکھ کر مجھے یقین ہے کہ آنے والے سالوں میں پی ایس ایل کی مقبولیت آئی پی ایل سے بھی آگے نکل جائے گی۔

مزید پڑھیں: سلمان بٹ کو کمنٹری پینل کا حصہ کیوں بنایا؟ فرنچائزز ناخوش

حسن علی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دنیا کے بہترین کھلاڑی آتے ہیں، میچز کا معیار بہترین ہوتا ہے جبکہ شائقین کرکٹ کی بڑھتی دلچسپی اس بات کا ثبوت ہے کہ آئی پی ایل کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ میچز کہاں اور کیسے دیکھے جاسکیں گے؟

ادھر فاسٹ بولر حسن علی کے بیان پر بھارتی میڈیا نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی فینز کرکٹر کا مذاق اڑانے کی کوشش کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں