کے پی میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

مہم میں حصہ لینے کے لیے 30,000 سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں


ویب ڈیسک April 10, 2025

کے پی میں 21 اپریل سے پانچ روزہ پولیو کے خاتمے کی مہم شروع کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو مہم کا مقصد خطے میں 60 لاکھ سے زیادہ بچوں کو قطرے پلانا ہے۔

پاکستان، جس میں 2025 میں اب تک پولیو کے چھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، میں 2025 کی پہلی ششماہی میں تین بڑی پولیو مہمات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جن کے راؤنڈز رواں ماہ اور مئی میں طے کیے جائیں گے۔

صوبائی محکمہ صحت کا بھی کہنا تھا کہ کے پی میں 21 اپریل سے پولیو کے خاتمے کی پانچ روزہ مہم شروع کی جائے گی۔ جس میں دارالحکومت پشاور میں 800,000 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم میں حصہ لینے کے لیے 30,000 سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 50,000 پولیس اہلکار بھی حفاظتی مقاصد کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔

پولیو ایک مفلوج کرنے والی بیماری ہے جس کا کوئی علاج نہیں ہے اور اس وائرس کے خلاف قوت مدافعت فراہم کرنے کے لیے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے ویکسین کے معمول کے شیڈول کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ پولیو ویکسین کی متعدد خوراکیں ضروری ہوتی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں