
امریکا میں اوہائیو ندی میں سیلاب آنے کے بعد ایک کینٹکی ریسٹورنٹ کے مالکان نے گندے پانی کو اندر آنے سے روکنے کیلئے غیر معمولی حکمت عملی اپنائی: عمارت کے اندر صاف پانی بھردیا۔
پراسپیکٹ میں کیپٹن کوارٹرز ریور سائیڈ گرل نامی ریسٹورنٹ کے شریک مالک اینڈریو ماسٹرسن نے فیس بک پر ایک لائیو ویڈیو پوسٹ کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ اور ان کی ٹیم کس طرح سیلابی پانی کو عمارت سے باہر نکال رہے ہیں۔
ماسٹرسن اور ریسٹورنٹ کے ملازمین نے سیلاب کے گندے پانی کو روکنے کے لیے ریسٹورنٹ کو تقریباً 6 فٹ صاف میٹھے پانی سے بھرنے کے لیے سنک، ٹونٹی اور کنویں کے پانی کے پمپ کا استعمال کیا۔
ماسٹرسن نے ویڈیو میں وضاحت کی کہ ہم نے باورچی خانے کے آلات اور بجلی کے پینلز کو پہلے ہی منقطع کر دیا تھا۔
ماسٹرسن نے مزید کہا کہ اگر یہ حکمت عملی کامیاب رہی تو یہ ریسٹورنٹ کو مہنگے اور وقت ضائع کرنے والے صفائی کے کام سے بچا سکتی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔