کارتک آریان نے سری لیلا کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی


بالی ووڈ کے اُبھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان نے ساتھی اداکارہ سری لیلا کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر اپنا ردعِمل دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کارتک آریان نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ سنگل ہیں اور کسی کو ڈیٹ نہیں کر رہے۔ اداکار نے کہا کہ ’میں فی الحال سنگل ہوں اور ڈیٹنگ نہیں کر رہا۔ ماضی میں، میری ڈیٹنگ لائف کے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں کی جاتی تھیں، کچھ سچ تھیں، کچھ نہیں تھیں‘۔