
بھارتی ماڈل اور اداکارہ اروشی روتیلا کا دعویٰ ہے کہ لوگ انہیں شاہ رخ خان کے بعد ’بہترین پروموٹر‘ کہتے ہیں۔
اروشی روتیلا اکثر ہی اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ اس مرتبہ بھی ان کے ایک نئے بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ڈاکو مہاراج اسٹار نے دعوی کیا کہ لوگ انہیں تشہری کاموں کیلئے شاہ رخ خان کے بعد ’بہترین پروموٹر‘ کہتے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ خود کو جنونی کہنے والے لوگوں کے تبصروں پر کیا ردعمل دینا چاہیں گی تو اداکارہ نے کہا کہ وہ ایسی باتوں پر دھیان نہیں دیتی ہیں اور مکمل طور پر اپنے کام میں مگن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر لوگ یہ کہہ رہے ہیں تو وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ شاہ رخ خان کے بعد جب فلموں کی تشہیر کی بات آتی ہے تو وہ بہترین پروموٹر ہیں۔
Reddit پر کچھ صارفین نے اروشی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے اور ماضی کے ان کے بیانات کو مدِنظر رکھتے ہوئے انہیں خود پسندی کا شکار اداکارہ قرار دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’ڈیلولو نیا ہے...‘۔
تبصروں ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ڈیلولو (غلط فہمی) ہو تو اروشی جیسی، ورنہ نا ہو‘۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔