کراچی سے گرفتار خارجی دہشت گرد ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

ملزم جمیل احمد ربانی عرف قاری صاحب کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا


اسٹاف رپورٹر April 09, 2025
فوٹو: فائل

کراچی:

سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے کارندے ملزم جمیل احمد ربانی عرف قاری صاحب کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا۔  

تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان فتنتہ الخوارج سے ہے اور اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ ملزم متعدد دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کر رہا ہے۔

تفتیشی افسر سعادت بٹ نے کہا کہ ملزم سے وارداتوں کے بارے میں تفتیش جاری رکھی جائے گی اور اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔  

عدالت نے ملزم جمیل احمد ربانی کو 13 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں