
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں اپنے سیکورٹی انتظامات میں بڑی تبدیلیاں کردیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کے بعد النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں اپنی سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے اپنے سابق چیف باڈی گارڈ اور دیگر عملے کو تبدیل کردیا ہے۔
رونالڈو اور جارجینا نے اپنے بچوں کی سوشل میڈیا پر موجودگی کم کرتے ہوئے خاندانی زندگی کے لمحات شیئر کرنے سے روک دیا ہے جبکہ سیکیورٹی کیلئے سعودی پولیس کا تعاون بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں: رونالڈو کے نام نیا اعزاز؛ 700 فتوحات پانے والے "پہلے فٹبالر"
نئے چیف سیکورٹی آفیسر کلاڈیو میگل ویز کو تعینات کیا گیا ہے، جو پرتگال میں ہائی رسک پروٹیکشن کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔
2023 میں النصر کلب میں شمولیت کے بعد سے رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ سعودی عرب میں مقیم ہیں۔
مزید پڑھیں: مین آف دی میچ فٹبال گول کیپر کو "انڈے کے کریٹ کا تحفہ"
دوسری جانب اسٹار فٹبالر کی جانب سے کلاڈیو ویز نامی (باڈی گارڈ) تبدیل کیا ہے، انہوں نے ماضی میں پرتگال کے خطرناک علاقوں میں رہنے والے میوزیشنز اور فٹ بالرز (جیسے رافیل لیاؤ اور گیلسن مارٹنز) کی حفاظت کے فرائض بھی نبھائے ہیں۔
مزید پڑھیں: فٹبال پریزینٹر کے "نامناسب لباس" نے نئی بحث چھیڑ دی
حال ہی میں پیرس فیشن ویک کے دوران جارجینا روڈریگز کی گاڑی سے اترتے وقت ویز نے فوٹوگرافرز کو روکنے کیلئے طاقتور ٹارچ استعمال کی تھی، جس پر سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ کوالیفائرز؛ برازیل کی بدترین کارکردگی پر ہیڈکوچ فارغ
رونالڈو کے قریبی ذرائع کے مطابق، ویز کا "ڈرانے والا" انداز انکے پُرسکون امیج سے میل نہیں کھاتا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔