سرکاری اداروں کو دی جانے والی سبسڈی، گرانٹس اور قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں

وزارت خزانہ نے سرکاری اداروں کو دی گئی سبسڈی اور قرض کی تفصیل ایوان میں پیش کر دیں


Muhammad Waqas April 09, 2025

رواں مالی سال کے دوران سرکاری اداروں کو دی جانے والی سبسڈی، گرانٹس اور قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے سرکاری اداروں کو دی گئی سبسڈی اور قرض کی تفصیل ایوان میں پیش کر دیں جن کے مطابق  رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران سرکاری اداروں کو 237ارب کی سبسڈی دی گئی، وزارت خزانہ کی جانب سے پاور سیکٹر کو 218ارب، پیسکو کو 2 ارب 40 کروڑ کی سبسڈی دی گئی۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں گندم پر 3ارب 81 کروڑ ہاؤسنگ فنانس پر سرکاری اداروں کو 5 ارب 79 کروڑ کی سبسڈی دی گئی، سرکاری اداروں کو مجموعی طور پر 644ارب کی گرانٹس دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بی آئی ایس پی کو 232 ارب، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو 22 ارب 59 کروڑ کی گرانٹس دی گئیں، وفاقی حکومت نے ریلوے کو 26ارب 66 کروڑ،  بیت المال کو 3 ارب کی گرانٹس دیں۔

اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے دیگر متفرق اداروں کو 359 ارب 53 کروڑ کی گرانٹس دیں، رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران سرکاری اداروں نے  وفاقی حکومت سے 61 ارب کا قرض وصول کیا۔

این ایچ اے نے وفاقی حکومت سے 48 ارب 32 کروڑ، این ٹی ڈی سی نے 7 ارب 48 کروڑ قرض لیا، جینکو نے وفاقی حکومت سے ساڑھے 5ارب قرض کی وصول کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

قوم کو وژن چاہیے

Apr 27, 2025 01:39 AM |

ظلم کی کہانی

Apr 27, 2025 01:23 AM |