زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں آج ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟

بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 78 پیسے پر بند ہوا


بزنس رپورٹر April 09, 2025
(فوٹو : فائل)

کراچی:

 ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 78 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز ڈالر 280 روپے 73 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نئی قیمت 282 روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔ ایک دن قبل ڈالر اوپن مارکیٹ میں 281 روپے 96 پیسے پر بند ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں