لاہور:نوجوان لڑکے سے بدفعلی کرکے ویڈیو بنانے والے 2 ملزم گرفتار

ملزمان نے لڑکے کو نشہ آور اشیاء کھلاکر بدفعلی کا نشانہ بنایا، ملزمان زیادتی کے دوران فوٹیج بھی بنائی


ویب ڈیسک April 09, 2025

ڈولفن اسکواڈ نے 15کی کال پر ایکشن لیتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ترجمان ڈولفن نے کہا کہ شیراکوٹ میں 17 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان نے ولید کو نشہ آور اشیاء کھلاکر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان زیادتی کے دوران فوٹیج بھی بنائی، ڈولفن ٹیم نے 15 کی کال پر ریسپانس کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

بیان کے مطابق ڈولفن نے ملزمان  کو تھانہ شیراکوٹ کے حوالے کردیا، ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد  نے کہا کہ 15 کی کال پر فوری ریسپانس ڈولفن سکواڈ کی ایس او پی کا حصہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں