
بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار اوم پوری کی ازدواجی زندگی ان کے فلمی کیریئر کی طرح کبھی بھی اتنی شاندار نہیں رہی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اوم پوری کی پہلی اہلیہ سیما کپور نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شوہر اوم پوری سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں سیما کپور نے بتایا کہ آنجہانی اوم پوری کے ساتھ زندگی بہت مطمئن انداز سے چل رہی تھی کہ ہمارے درمیان ایک خاتون آگئیں۔
سیما کپور نے مزید بتایا کہ اوم پوری کا اس خاتون کے ساتھ تعلقات کا میری سہیلی کو بھی معلوم تھا لیکن اس نے یہ سوچ کر کہ مجھے معلوم ہوگا کچھ نہیں بتایا۔
اوم پوری کی پہلی اہلیہ سیما کپور نے بتایا کہ جب میں حاملہ ہوگئی تو اس دوران بھی ان کا افیئرز جاری رہا جس سے میں اکتا گئی تھی۔
سیما کپور نے بتایا کہ ہمارے درمیان دوریاں بڑھتی گئیں اور پھر حاملہ ہونے کے باوجود میں نے اوم پوری سے علیحدگی اختیار کرلی۔
اوم پوری کی پہلی اہلیہ سیما کپور نے بتایا کہ میں اوم پوری کی بے وفائی سے ڈپریشن میں بھی چلی گئی تھی اور میرا بچہ بچی نہ سکا۔
سیما کپور نے مزید بتایا کہ بچے کی موت کا سُن کر اوم پوری نے مجھے پیسے بھی بھیجوائے تھے لیکن میں نے انکار کردیا تھا۔
بقول سیما کپور اپنے آخری وقت میں اوم پوری نے مجھ سے معافی بھی مانگی تھی اور میں نے انھیں معاف کردیا تھا۔
سیما کپور اور اوم پوری کی شادی 1991 میں ہوئی تھی اور صرف 9 ماہ چل سکی تھی جس کے بعد آنجہانی اداکار نے نندیتا نامی خاتون سے شادی کی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔