
لندن کے مشہور لیسٹر اسکوائر کے "Scenes in the Square" میں شاہ رخ خان اور کاجول کا کانسی کا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان جوڑی کی بلاک بسٹر فلم ’’ دل والے دلہنیا لے جائیں گی‘‘ کے 30 سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا ہے۔
شاہ رخ خان اور کاجول کی 1995 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کی شوٹنگ لندن میں ہوئی تھی اور ایک منظر میں دونوں جس مقام سے گزرے تھے مجسمہ وہیں نصب کیا جائے گا۔
اس رومانوی فلم کی زیادہ تر شوٹنگ لندن میں ہوئی تھی اس لیے برطانیہ میں مقیم ایشائی شہریوں کے لیے یہ فلم فخر کا باعث بنی تھی۔
یہی وجہ ہے کہ جب لندن میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے ہیرو اور ہیروئن کے کانسی کے مجسمے کا اعلان کیا گیا تو مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
اس فلم میں یہ دیکھانے کی کوشش کی گئی تھی کہ بیرون ملک مقیم افراد اپنی ثقافت سے کس طرح جڑے رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔
دل والے دلہنیا لے جائیں گا کا آخری منظر امر ہوگیا تھا جو آج بھی مداحوں کے ذہنوں میں نقش ہے اور اس کے ڈائیلاگ زبان زد عام ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔