لاہور: موٹر سائیکل چور گینگ کا رکن گرفتار

ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے کوٹ عبدالملک سے حراست میں لیا گیا، ترجمان پولیس


ویب ڈیسک April 10, 2025

لاہور میں فیصل ٹاؤن پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کا رکن گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے کوٹ عبدالملک سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان مختلف مارکیٹس میں ریکی کرتے اور بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ تصویر میں ملزم کو فیصل ٹاؤن فلیٹس سے موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم نبیل سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرنے کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش جاری ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزم کے دیگر ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسٹریٹ کریمینلز کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں