پی ایس ایل؛ "پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی" بھی متعارف کروادی گئی

اسکی مدد سے کھلاڑیوں کی نقل و حرکت، بولر کے رن اپ اور بیٹنگ اسٹانس کو ٹریک کیا جاسکے گا
Express NewsExpress News

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔


بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے کھلاڑیوں کی نقل و حرکت بشمول فیلڈرز کے کوآرڈینیٹ، بولر کے رن اپ اور بیٹنگ اسٹانس کو ہر ایک ڈلیوری پر فریم بہ فریم ٹریک کیا جائے گا۔

اسی طرح ٹیکنالوجی کھیل کے مختلف پہلوؤں کا بال بائی بال ریکارڈ بھی رکھے گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ "میچ آفیشل ٹیکنالوجی" کیا امپائرز کو فائدہ ہوگا؟

چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی پی ایس ایل کو جدید کرکٹ براڈکاسٹنگ بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

مزید پڑھیں: فرنچائز ٹیم ڈائریکٹر نے دورباہ پی ایس ایل کھیلنے کا عندیہ دیدیا

may be an image of 1 person, golfing and textmay be an image of 1 person, golfing and text
May be an image of 1 person, golfing and text

Recommended Stories

Load Next Story