
لاہور ہائیکورٹ میں امانت میں خیانت کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت خارج ہونے پر فرار کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے امانت میں خیانت کے کیس پرسماعت کی۔ ملزم نے ضمانت خارج ہوتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی جسے پولیس اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔
مزید پڑھیں: عدالت سے فرار ہونیوالے قتل کے 2 ملزمان دوبارہ گرفتار
پولیس نے ملزم ملک ناصر کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ مدعی مقدمہ نے عدالت میں خود دلائل دئیے۔ مدعی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کمیٹی ڈال کر لوگوں سے فراڈ کرتا ہے۔ ملزم کے خلاف پہلے سے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ملزم کے خلاف تھانہ غازی آباد پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔