9 مئی کے مقدمات سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر

پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ نہ دئیے جانے کیخلاف درخواست کی سماعت 14 اپریل کو ہوگی


ویب ڈیسک April 10, 2025

سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دئیے۔  

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ نہ دئیے جانے کے خلاف اپیل کی سماعت 14 اپریل کو ہوگی۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت 15 اپریل کو ہوگی جبکہ اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیل پر سماعت بھی 15 اپریل کو ہوگی۔اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل نگران کے پی حکومت نے 2023 میں دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں: 9 مئی احتجاج یا ریلی نہیں، ادارے پر حملہ تھا؛رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ بینچ پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں اوررہنماؤں کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر بھی سماعت کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں