128 سال بعد کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی؛ پاکستان مشکل میں!

اگر گرین شرٹس کوالیفائی نہ کر سکی تو انہیں 2028 کے بعد مزید 4 سال انتظار کرنا ہوگا


ویب ڈیسک April 10, 2025

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (او آئی سی) نے 128 سال بعد کرکٹ کو باقاعدہ طور پر اولمپکس میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلی جائے گی، جس میں مینز اور ویمنز کے ایونٹس میں 6، 6 ٹیمیں ہوں گی تاہم پاکستان ٹیم کی اولمپکس میں شرکت رینکنگ سے مشروط ہے۔

پاکستان اس وقت آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل کی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر موجود ہے جبکہ اولمپکس میں محض ٹاپ 4 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

مزید پڑھیں: کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی؛ 2028 میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی

آئی سی سی کی ٹی20 کی ٹاپ فور مینز ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: لاس اینجلس اولمپکس 2028؛ منتظمین اسٹیڈیمز کی تلاش میں لگ گئے

ادھر 2028 لاس اینجلس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے سے متعلق ڈیڈ لائن سامنے نہیں آئی ہے تاہم اگر پاکستان کرکٹ ٹیم کو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنا ہے تو انہیں ٹاپ 4 میں جگہ بنانا ہوگی۔

مزید پڑھیں: کرکٹ کا کھیل باقاعدہ طور پر اولمپکس کا حصہ بن گیا

ناکامی کی صورت میں پاکستان کو اگلے 4 برس کا طویل انتظار کرنا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں