
میٹرک بورڈ کراچی کے تحت امتحانات جاری ہیں جس کے دوران بد انتظامی کی مختلف اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کلیٹن روڈ کے امتحانی مرکز میں غیر متعلقہ افراد داخل ہوگئے، امتحانی مرکز کی حدود میں ہی لیپ ٹاپ کی مدد سے پرچے حل کئے جانے لگے۔
ذرائع نے کہا کہ طالبات کے امتحانی مرکز میں لڑکے دندناتے رہے، سینٹر انتظامیہ تماشائی بنی رہی، بورڈ انتظامیہ نے نقل کی روک تھام کیلئے موبائل فون سمیت تمام برقی آلات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
ترجمان میٹرک بورڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ میٹرک بورڈ کی ٹیم نے نارتھ کراچی امتحانی مراکز کا دورہ کیا، میٹرک بورڈ کی ٹیم نے امتحانی عمل کا جائزہ لیا، طلبہ سے پرچے سے متعلق دریافت کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بورڈ کی ٹیم نے طلبہ کے ایڈمٹ کارڈز بھی چیک کئے، ٹیمز چیئرمین میٹرک بورڈ کی ہدایت پر مختلف امتحانی مراکز کے دورے کرکے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔