راج کمار راؤ کی فلم ’بھول چوک معاف‘ کا ٹریلر جاری، کب ریلیز ہوگی؟

رومانوی کامیڈی فلم میں وامیکا گبی بطور ہیروئن کردار ادا کر رہی ہیں
Express NewsExpress News

 

مڈوک فلمز کی نئی رومانوی کامیڈی ’بھول چوک معاف‘ کا ٹریلر جاری کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

حالیہ کامیاب فلموں ’اسکائی فورس‘ اور ’چھاوا‘ کے بعد مڈوک فلمز کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’بھول چوک معاف‘ کے ٹریلر نے فلمی شائقین کی توجہ سمیٹ لی ہے۔ 

راج کمار راؤ اور وامیکا گبی اس فلم کے ذریعے پہلی مرتبہ ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے  یہ فلم ایک انوکھے اور دلچسپ رومانوی سفر کی عکاسی کرتی ہے جہاں راج کمار راؤ اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کیلئے بےقرار ہوتے ہیں مگر مہندی کے دن 29 تاریخ میں پھنس جاتے ہیں۔

یہ ہنسی کا طوفان لیے یہ کامیڈی فلم 9 مئی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

متعلقہ

Load Next Story