خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں زور دار دھماکا

دھماکے سے ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ قریبی گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ 


ویب ڈیسک April 10, 2025
(فوٹو: فائل)

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے سے ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ قریبی گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق تباہ شدہ گھر خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ پڑوس میں موجود نصف درجن مویشی ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے شہری عامر روف کو دھمکیاں دی تھیں، عامر روف عرف آمری کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف حکومت کا ساتھ دے رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں