موسمیاتی تبدیلی، چترال میں برف پگھلنے اور بارشوں سے سیلابی صورتحال میں اضافہ


موسمیاتی تبدیلی کے باعث اپریل کے مہینے میں اپر چترال میں برف پگھلنے اور بارشوں سے سیلابی صورتحال میں اضافہ ہونے لگا ہے۔
سیلاب کے باعث گھر مکمل تباہ ہوگئے جبکہ اپر چترال کا یارخون بروغل روڈ مختلف مقامات سے بند ہوگیا، لوگوں کو آمدروفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اپر چترال یار خون بورغل روڈ پتھر اور برف کے تودے گرنے کی وجہ سے گزشتہ کئی دنوں سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے۔
اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ بالائی یارخون اور بروغل اَپر چترال میں اشیائے خورونوش، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی شدید قلت ہے، یار خون اپر چترال میں قحط پڑنے کا خدشہ ہے۔
ایک طرف پورا اپر یار خون بروغل کا علاقہ برف کی لپیٹ میں ہیں تو دوسری طرف ندی نلوں میں سیلاب نے لوگوں کی زندگی بری طرح متاثر کر دی۔