
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مہنگی ترین فرنچائز ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان لیگ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جیت کا تناسب 68.5 فیصد ہے (جو پی ایس ایل کے کسی بھی کپتان سے زیادہ ہے)، انہوں نے 42 میں 29 میچز میں کامیابی حاصل کررکھی ہے۔
رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے 2021 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، بعدازاں 2022، 2023 اور 2024 میں رنز اَپ ٹیم بن کر ابھری تھی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پشاور زلمی کیلئے بُری خبر! اہم کرکٹر انجری کا شکار
شاداب خان کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2024 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، جنہوں نے 55 میچز میں ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائے ہیں۔
پی ایس ایل میں شریک ٹاپ 3 کپتانوں کی وننگ تناسب؛
شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) - 62.3 فیصد
سرفراز احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) - 58.1 فیصد
بابر اعظم (پشاور زلمی) - 54.7 فیصد
واضح رہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 11 اپریل ہوگا، ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔