کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور ریلیف

کمی کا اطلاق اپریل سے جون تک 3 ماہ کے لیے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری


ویب ڈیسک April 10, 2025
تاجکستان میں بجلی چوروں کو دس سال قید کی سزا ہوگی

اسلام آباد:

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور ریلیف  کی منظوری  دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی  (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ  کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لیے نیپرا سے درخواست کی گئی تھی ، جس پر نیپرا نے 4 اپریل کو سماعت کی تھی ۔

بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا اطلاق اپریل سے جون تک 3 ماہ کے لیے ہوگا ۔ سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین بھی  اس ریلیف سے مستفید ہوں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین کو سبسڈی دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں