سونے کی قیمت میں بہت بڑا اضافہ، نرخ تاریخی بلندی پر پہنچ گئے

عالمی مارکیٹ میں 78 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا3118 ڈالر کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا


ویب ڈیسک April 10, 2025

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بہت بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کے نرخ تاریخی بلندی پر پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 78 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 3118 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی منڈی میں قیمت میں اضافے کے بعد ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ 

7 ہزار 800 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جب کہ 10گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 688 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں