امریکی نائب صدر نے چینی شہریوں کو ’گنوار‘ کہہ دیا؛ چین کا شدید ردعمل

امریکی نائب صدر کا بیان جاہلانہ، توہین آمیز اور افسوسناک ہے، چین


ویب ڈیسک April 10, 2025
امریکی نائب صدر کا بیان جاہلانہ اور نفرت آمیز ہے، چین

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے چینی شہریوں کو "گنوار" کہہ کر نیا سفارتی تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

ایک امریکی ٹی وی انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ "ہم چین کے گنواروں سے رقم ادھار لیتے ہیں تاکہ وہ چیزیں خرید سکیں جو چین کے گنوار تیار کرتے ہیں۔"

ان کے اس بیان پر چینی حکومت اور عوام نے سخت ردعمل دیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ نے امریکی نائب صدر کے بیان کو جاہلانہ، توہین آمیز اور افسوسناک قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر چینی صارفین نے بھی نائب صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جہاں ایک صارف نے لکھا: "امریکا کے دیہی علاقے سے نکلنے والا یہ شخص خود گنوار ہے جسے بین الاقوامی معاملات کی سمجھ نہیں۔"

واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر عائد تجارتی ٹیرف میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اب چین پر 125 فیصد تک ٹیرف لاگو ہوں گے۔

یہ صورتحال دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تناؤ میں مزید اضافہ کر سکتی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب عالمی معیشت دباؤ کا شکار ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں