سکندر کی ناکامی کے بعد سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان کے سیکوئل کیساتھ واپسی کی تیاری ؟

دبنگ اسٹار کی نئی فلم سکندر عید پر ریلیز ہونے کے باوجود کامیاب نہ ہوسکی


ویب ڈیسک April 11, 2025
سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان باکس آفس پرسپرہٹ رہی تھی:فوٹو:فائل

دبنگ اسٹار سلمان خان نے سکندر کی ناکامی کے بعد اپنے مایوس مداحوں کو پُرجوش کرنے کی تیاری شروع کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کہانی کار وجییندر پرساد سے متعدد ملاقاتیں کرچکے ہیں جو ایک اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات تو نہیں تاہم بالی ووڈ سے باخبر ناقدین کا دعویٰ ہے کہ وی وجییندر پرساد بجرنگی بھائی جان کے سیکوئل پر کام کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سلماں خان کی بلاک بسٹر ثابت ہونے والی فلم بجرنگی بھائی جان کو بھی وی وجییندر پرساد نے لکھا تھا۔

علاوہ ازیں سلمان خان ہدایتکار کبیر خان کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں جنھوں نے بجرنگی بھائی جان ڈائریکٹ کی تھی۔

ابھی بجرنگی بھائی جان کے سیکوئل کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں ہوا لیکن اداکار سلمان خان، مصنف وی وجییندر پرساد اور ہدایتکار کبیر خان کی خفیہ ملاقاتوں کے باعث اس امکان کو رد بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔

ناقدین کا بھی کہنا ہے کہ اگر بجرنگی بھائی جان-2 بنتی ہے تو فلم سکندر سے ہونے والے نقصان کو بھرا جا سکتا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں