کراچی: گھر کے اندر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

مقتول کی شناخت 22 سالہ طاہر کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر April 11, 2025
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں گھر کے اندر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضاکاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سالہ طاہر کے نام سے کی گئی جبکہ مقتول کو گولی گردن پر لگی تھی۔تاہم، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں