والد اور بھائی نے متعدد پر جنسی استحصال کیا؛ اسرائیلی وزیر کی بیٹی

اسرائیلی وزیر کی بیٹی نے والد اور بھائی کیخلاف اٹلی کے تھانے میں شکایت بھی درج کرادی


ویب ڈیسک April 11, 2025

اسرائیلی وزیر اوریت اسٹروک کی بیٹی نے جنسی استحصال پر اٹلی میں والدین اور بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شوشانہ اسٹروک اسرائیلی بستیوں اور قومی مشنز کی وزیر اوریت اسٹروک کی بیٹی ہیں۔

شوشانہ نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں الزام عائد کیا کہ مجھے والدین اور بھائی کی جانب سے جنسی حملوں کا سامنا رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کافی عرصے تک اس اذیت کو برداشت کرنے اور کسی فیصلے پر پہنچنے تک بہت ڈپریشن میں رہی تھی۔

شوشانہ نے کہا کہ میں اٹلی میں پولیس کو تمام تفصیلات سے آگا کردیا ہے اور اب میں کچھ پُرسکون محسوس کر رہی ہوں۔

بیٹی کے اس بیان پر اسرائیلی وزیر اوریت اسٹروک یا اہل خانہ کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اٹلی پولیس کی جانب سے بھی اس مقدمے پر تاحال کوئی کارروائی شروع نہیں کی گئی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے