کراچی، سخی حسن کے قریب واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی گئی

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا جبکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی



کراچی:

سخی حسن کے قریب فائیو اسٹار گلیکسی شادی ہال کے سامنے مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ٹینکر نے مبینہ طور پر پیچھے سے ایک شہری کو ٹکر ماری جس کے بعد صورت حال کشیدہ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر نمبر JQ0458 پاپوش نگر سے آ رہا تھا جس نے  چاندنی چوک کے قریب مبینہ طور پر عمران نامی شہری کو ٹکر ماری جس سے شہری معمولی زخمی ہوا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد مقامی افراد نے ٹینکر کا تعاقب کیا اور تھانہ شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود فائیو اسٹار چورنگی کے قریب ڈرائیور نے خوفزدہ ہو کر ٹینکر کی رفتار بڑھا دی اور فرار ہونے کی کوشش میں اور  ٹینکر تیز رفتاری سے فٹ پاتھ ٹکرا کر سڑک پر الٹا دیا ۔

مزید پڑھیں: کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے متعدد موٹر سائیکل افراد کو روند ڈالا، تین افراد زخمی، 5 ڈمپرز نذر آتش

عینی شاہدین کے مطابق ٹینکر الٹتے ہی علاقے میں موجود مشتعل افراد نے اسے آگ لگا دی، جبکہ ڈرائیور اور کلینر موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعے کی ویڈیوز میں ایک شخص کو فرار ہوتے ہوئے تشدد کا نشانہ بناتے بھی دیکھا گیا ہے واقعے کے بعد پولیس اسٹیشن شارع نورجہاں کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ ایس ایچ او عابد شاہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملوث افراد کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔

تاہم ٹینکر ڈرائیور عرفان معمولی زخمی حالت میں عباسی شہری اسپتال پہنچ گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں